33

فضل الرحمان کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، رہائی پر مبارکباد دی

جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان نے شہباز شریف کو رہائی پرمبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اورپی ڈی ایم کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہبازشریف کو اعتماد میں لیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملک میں کورونا وبا کی شدت، آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز شریف جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں