31

اسٹریٹ چلڈرن کو ماسک پہنا دیے خود کیوں نہیں پہنا؟ شوبز شخصیات پر کڑی تنقید

کراچی کے مقامی پارک میں شوبز شخصیات کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف اداکار فیصل قریشی، ثروت گیلانی، نوید رضا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔شوبز سمیت دیگر شخصیات نے بچوں اور فیملیز کے ساتھ افطار بھی کیا۔اس دوران اداکاروں نے بچوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جس میں بچوں نے ماسک پہن رکھا تھا لیکن فیصل قریشی اور دیگر نے ماسک نہیں پہنا تھا۔تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی شوبز شخصیات کو ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر اکرام اللہ نامی صارف نے سوال کیا کہ سماجی فاصلہ اور سب کے ماسک کہاں ہیں؟ جبکہ کرن جاوید کا کہنا تھاکہ سب کے ماسک کہاں ہیں؟ایک اور صارف بینش معید کا کہنا تھاکہ خدا کیلئے ماسک پہنو پاکستانیوں۔ اس کے علاوہ آمنہ خان نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ بچوں کو ماسک پہنا دیے خود کے ماسک کہاں ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں