113

اسٹیج اور فلم کے معروف بھارتی اداکار للیت بہل چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں 71 سالہ اداکار و ہدایتکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ دلی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ للیت بہل دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے جبکہ کورونا کے باعث ان کے پھیپھڑے شدید متاثرہوگئے تھے۔اداکار جمعے کی رات کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔
اداکار کی انتقال پر انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھاگئی ہے اور اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔للیت بہل نے متعدد اسٹیج، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ کئی فلموں کے پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں