120

عالیہ بھٹ نے مقبولیت میں تمام بالی وڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اس وقت سب سے مقبول بالی وڈ اداکارہ ہیں اور انہوں نے اس مقابلے میں کرینہ کپور اورکترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،یہ انکشاف ایک حالیہ سروے میں ہوا ہے ۔ایک بھارتی ویب سائٹ نے جب اپنے قارئین سے سوال کیا کہ عالیہ نے آخر کس طرح سب سے مقبول اداکارہ کی کرسی پر قبصہ جمایا ہے تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ عالیہ نوجوان نسل کی مقبول اداکارہ ہیں اور وہ ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں۔
بعض افراد کا کہنا تھا کہ عالیہ اس کی حق دار تھیں کیونکہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، بعض کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کترینہ اور کرینہ نے کوئی کامیاب فلم نہیں دی ہے جس کے باعث عالیہ آگے آنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔بعض افراد کا کہنا تھا کہ عالیہ نے بغیر کسی سپر اسٹار کے اپنی اداکاری سے جگہ بنائی ہے جب کہ بعض افراد نے سروے نتائج پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں