118

بھارتی اداکارہ کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس پہنے سبزی خریدنے پہنچ گئیں

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای کِٹ) پہنے سبزی خرید رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر بھاؤ تاؤ کررہی ہیں اورکہہ رہی ہیں کہ تم لوگ ‘ہم غریبوں’ کو لاک ڈاؤن میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو، سبزی مہنگی مت دینا مجھے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔دوران گفتگو راکھی بار بار ماسک ہٹا رہی ہیں اور انہوں نے سبزی والوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ وہ خود ماسک ہٹاسکیں۔
سبزی خریدنے کے بعد وہ خوشی سے بتارہی ہیں کہ دیکھو میں نے اتنی ساری سبزی 300 روپے میں خریدی ہے تاہم کیش نہ ہونےکے باعث انہوں نےکہا کہ وہ کل پیسے دے دیں گی۔ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے راکھی ساونت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ، کسی نے انہیں پی پی ایی کٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے کہا کہ وہ غریب سبزی والوں سے موجودہ صورت حال میں بھی بھاؤ تاؤ کررہی ہیں۔بعض صارفین نے بار بار ماسک ہٹانے پر بھی راکھی ساونت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں