120

عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا

گزشتہ دنوں عامر خان نے موبائل فون کے استعمال اور سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ موبائل فون کے باعث کام پر توجہ نہ دینے کو قرار دی تھی۔اب نوجوان اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ جانے کی خبر کا اعلان نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ائیرپورٹ نہیں ہے لیکن میں ایسا اپنے دوستوں اور مداحوں کیلئے کررہی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کرے گی تاکہ میرے پروجیکٹ کے حوالے سے آپ سب کو آگاہی ملتی رہے۔خیال رہے کہ ورینہ حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لویاتری‘ سے کیا تھا جبکہ اس وقت بھی وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں