108

معروف بھارتی اداکارہ نے مداحوں کو کسی بھی مدد کیلئے ڈائریکٹ میسج کرنے کا کہہ دیا

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں کئی نامور شخصیات مدد کیلئے سامنے آئی ہیں اور اب اداکارہ ریا چکرابورتی نے بھی مداحوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔سشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈائریکٹ میسج اور کمنٹس کا آپشن بند کردیا تھا تاہم اب انہوں نے اس آپشن کو کھول دیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ مشکل وقت میں ہمیں متحد ہونا چاہیے، چھوٹی یا بڑی مدد صرف ارور صرف مدد ہوتی ہے۔ریا نے مداحوں سے کہا کہ مجھے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کریں، میں کسی طرح آپ کی مدد کر سکتی ہوں تو میں پوری کوشش کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں