105

جنوبی افریقا کے انٹرنیشنل کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام عماد رکھا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی جسے بعد ازاں بیجورن اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے بھی شیئر کیا۔
26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ بیجون جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل میڈیم فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں