131

شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ منیجمنٹ پر ڈال دیا

گزشتہ روز میزبان زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ نا صرف قومی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ سابق کرکٹرز نے بھی منیجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے سے پاکستان کی شکست کا ملبہ منیجمنٹ پر ڈال دیا اور کہا کہ ناواقف فیصلہ سازوں کو پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے، بابراعظم اورچیف سلیکٹر کو آگے بڑھ کرفیصلے کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھاکہ جب پسند ناپسند کے مطابق کام ہوتو قوم کو کیا توقع رکھنی چاہیے؟ جب کپتان کو خود سے فیصلے نہیں کرنے دیے جائیں گے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں