117

وزیر خارجہ کی یو اے ای کے ذریعے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید

ترک ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے اور نا ہی یو اے ای نے اس سلسلے میں کوئی سہولت کاری کی ہے۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں سے اس سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس سے پہلے واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے پاک بھارت بات چیت کے لیے معاونت کا دعویٰ کیا تھا۔یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں یو اے ای کا کردار رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں