103

لندن، خاتون کو بچانےکیلیےدریا میں کودنے والا شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا

برطانوی میڈیا کے مطابق دریائے ٹیمز پر لندن برج سے ایک خاتون دریا میں گرگئی تھی جسے بچانے کے لیے 2 افراد دریا میں کود گئے۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور ایک شخص کو بچالیا تاہم دوسرے شخص کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔
بعد ازاں پولیس کو لاپتہ شخص کی لاش کئی گھنٹوں بعد ایک دوسرے مقام سے مل گئی۔پولیس کی جانب سے مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں