32

لندن میں الیکٹرک اسکوٹر چھیننے پر مزاحمت پر 14 سالہ لڑکا قتل

برطانوی میڈیا کے مطابق قتل کی واردات مشرقی لندن میں ایک پیزا ہاؤس کے باہر ہوئی جہاں 4 سے 5 مسلح افراد نے اسکول یونیفارم میں 14 سالہ لڑکے پر حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مقتول فاریس ماتو کا تعلق الجیریا سے تھا اور قاتلوں نے اس کی الیکٹرک اسکوٹر چھیننے پر مزاحمت کے دوران اُسے قتل کیا۔فاریس کے دوست کے مطابق اس کے والد کورونا کے باعث اسپتال کی آئی سی یو میں داخل ہیں اور ان کا خاندان جو کہ پہلے سے پریشان تھا اس حادثے نے انہیں مزید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور 2 مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔لندن کے میئر صادق خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ نوجوان کی ہلاکت پر سخت غمزدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں