109

لاہور اور پنڈی سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی کالجز تا حکم ثانی بند

پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام سرکاری ونجی کالج تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں کالج بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، بہاولپور اور شیخوپورہ میں کالجز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی کالجز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال، ڈی جی خان، قصور، بہاولنگر، چکوال اور بھکر میں بھی کالجزبند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں