160

کراچی میں سورج آئندہ دو روز مزید آگ برسائے گا

کراچی میں سورج کا غصہ آج بھی کم نہ ہوا ، 39 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 42 ڈگری کی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز برقرار رہے گا ، اتوار اور پیر کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو ڈھانپ کر باہر جائیں، مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں