غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی طور پر آگ کو بجھا دیا گیا.رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطانق آئل ٹینکر میں لبنان کے پانیوں کی سمت سےڈرون حملہ کیا گیا۔اس حوالے سے ایران کی جانب سے فی الحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
