103

ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود کوہ پیما بھی کورونا سے متاثر

نیپال میں موجود ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں موجود کورونا پازیٹو نارویجئن کوہ پیما ارلینڈ نیس کو بذریعہ ہیلی کاپٹرکھٹمنڈو کے اسپتال پہنچادیاگیا ہے۔کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ان کا 15اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا جب کہ جمعرات کو ایک اور ٹیسٹ ہوا ہے جو نیگیٹو آگیاہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ بیس کیمپ میں سب کو چیک نہ کیا گیا تو کوروناوائر س دیگر کوہ پیماؤں ،گائیڈز اور ہیلپرزمیں بھی پھیل سکتاہے، اس حوالے سے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔دوسری جانب نیپالی ماؤنٹیرنگ آفیشل نے کورونا ایکٹیو کیس کی تردید کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں