30

تحریک انصاف کے باغی اراکین کا جو گروپ نظر آرہا ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے، مریم

مریم نے دعویٰ کیا کہ بہانہ تو جہانگیر ترین گروپ کا ہے، ان کے اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے ، یہ اراکین ہم سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ نہیں ڈھونا چاہتے۔
وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پر مریم نے کہاکہ آپس میں گندے کپڑے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی ، عمران خان کےجانے سے تبدیلی آئے گی۔مریم نے کہا کہ وہ شریف خاندان میں تقسیم کی باتیں بچپن سے سن رہی ہیں ، عوام کو فقیروں کی طرح چینی دی جارہی ہے ، بنی گالہ اور وزرا کے گھروں میں کیا اس طرح چینی جاتی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں