37

پاک زمبابوے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آج ہونے والے میچ میں اوپنر شرجیل خان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حسن علی بھی تیسرے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں