35

خدا کیلئے سنبل جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ، بشریٰ انصاری بہن کیلئے پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن سنبل شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا گیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سنبل شاہد کے لیے جذباتی پیغام لکھا کہ ’میری پیاری بہن جلدی سے اُٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔‘بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ ’خُدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ‘

اس سے قبل بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ اداکارہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں