40

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔بابراعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔کراچی؛ بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں