41

فیصلہ کن ٹی 20، بابر اور رضوان کی ففٹیز، پاکستان کا زمبابوے کو 166 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 126 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوروان دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز بھی مکمل کیں۔بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے سیریز جیتیں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ٹیم مشکلات میں ہے اس لیے سرفراز احمد کو لائے ہیں۔خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں