34

پہلی ملازمت 10 سے 11 سال کی عمر میں کی: رباب ہاشم

معروف اداکارہ حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو مداحوں کو اپنی پہلی ملازمت اور تنخواہ سے متعلق آگاہ کیا۔اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے پہلی جاب جیو نیوز کے چائلڈ پروگرام ’دیکھو ، سنو سمجھو میں بطور چائلڈ رپورٹر کی، اس وقت ان کی عمر 10سے 11 سال تھی۔رباب ہاشم کاکہنا تھاکہ انہوں نے پہلا آڈیشن 10سال کی عمر میں اسی شو کے لیے دیا تھا جس کے لیے وہ منتخب کرلی گئی تھیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی تنخواہ اس پروگرام سے 3000Bucksلی تھی۔واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گزشتہ برس بھی اداکارہ نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ میں اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں