30

فیملی کورونا میں مبتلا، ایشون آئی پی ایل سے الگ ہو گئے

ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں