111

سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو بیان ریکارڈ کروا دیا

سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے براڈ شیٹ کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے ناہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا۔سابق چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ میں نے نیب میں دستخط کے لیے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا۔
محمد امجد نے اپنے بیان میں کہا مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں۔ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کس نے ان طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں