31

این اے 249 کی الیکشن مہم سے متعلق مریم نواز کا ویڈیو پیغام جاری

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ سے باتیں کرناچاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہرگھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نےکراچی کو گرین لائن دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں