34

پنجاب کے 24 اضلاع میں آج سے اسکولز غیر معینہ مدت کیلئے بند

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے بھی کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی تاہم نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیس کی شرح 3 فیصد پرآگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں