116

ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی میں این اے 249 بلدیہ ٹاون میں جلسے سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، لوگوں کے پاس پہلے آپشن نہیں تھا آج اللہ کے حکم سے پاک سرزمین پارٹی کھڑی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کی جدوجہد کو تاریخ لکھے گی، لوگ پارٹیوں میں پروٹوکول اور پیسے کے لیے جاتے ہیں جب کہ پی ایس پی میں لوگ کچھ نہ ہونے اورموت کے ڈر کے باوجود جڑ گئے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لیڈر آتے تھے نوجوانوں میں نفرت بھرتے تھے اور چلے جاتے تھے، جو لوگ لسانی سیاست کرتے تھے وہ اب بند گلی میں داخل ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کی عوام نے کراچی سے عصبیت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، عوام کو مبارک ہو کہ اب کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والوں کا خون نہیں بہائیں گے ہمیں ایسی سیٹیں نہیں چاہئیں جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر حاصل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں