31

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی میں متعدد دکانیں سیل

انتظامیہ نے گارڈن میں 2 پلے لینڈ، 2 بیوٹی سیلون اور 5 دکانوں،آرام باغ میں پلے لینڈ سمیت 5 دکانیں سیل ، برنس روڈ میں ریسٹورینٹس سمیت 7 دکانیں سیل کردیں۔انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کے علاقے میں 29 دکانوں کو سیل کردیا گیا جب کہ ڈیفنس بخاری کمرشل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سیلون،ایک ریسٹورینٹ، اسٹیشنری شاپ اور موبائل شاپ کو سیل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائز لسٹ پر اشیا فروخت نا کرنے پر 26 دکانوں پر 1,32,000 روپے جرمانےعائد کیے گئے جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گارڈن میں چار دکانیں سیل اور 5,000 جرمانےعائد کیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 لوگوں پر 500 روپے فی کس 3000 جرمانہ عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں