38

کورونا ویکسی نیشن، 40 سال اور زائد عمر افراد کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے بڑے ہیں تو اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں