109

عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 روز کی معافی کی درخواست

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 روز کی معافی کی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لیے یہ رعایت نہیں ہو گی، 65 سال سے زائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی تاہم کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں