123

ایک اور بھارتی اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ میرا کووڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پوجا ہیگڑے کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ان سے رابطہ کرنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی اور اپنے مداحوں کو محبت اور تعاون فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو گھر پر اور محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنے کی بھی درخواست بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں