34

1000سے زائد قیدیوں کو سزائے موت دینے والا عالمی ریکارڈ یافتہ جلاد چل بسا

عرب میڈیا کے مطابق عشماوی کا شمار مصر کے مشہور جلادوں میں ہوتا تھا جس نے سزائے موت کے 1070 قیدیوں کو موت کی سزا پر عمل درآمد کراتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا۔دو دہائیوں تک قیدیوں کو موت کی ابدی نیند سلانے کی ملازمت سے وابستہ عشماوی کو پھانسی کے مناظر انجام دینے کے لیے متعدد فلموں اور سیریز میں استعمال کیا گیا۔عشماوی کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ روز دل میں تکلیف کے نتیجے میں انتقال کر گئے اور انہیں آبادئی علاقے میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
عشماوی نے اپنی ملازمت کے دوران جن 1070 قیدیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا ان میں 20 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔زیادہ قیدیوں‌کو موت کے گھاٹ اتارنے پر عشماوی کا نام گینز بک میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں