34

فرنٹ لائن ورکرز کے کھانے کا معیار چیک کرتے ہوئے سلمان خان کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار سلمان خان بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال میں ایک بار پھر فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کیلئے سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ممبئی میں کورونا کے فرنٹ لائن ورکرز (جن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور پولیس اہلکار شامل ہیں) کیلئے کھانے کے پیکٹ بھیجے گئے ہیں۔گزشتہ روز 5000 کھانے کے پیکٹ سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے، یہی نہیں بلکہ سلمان خان خود کچن میں پہنچے اور کھانے کا معیار چکھ کر چیک کیا۔سلمان خان کی کھانے کا معیار چیک کرنے اور مدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ لوگوں کی جانب سے سلمان خان کے مدد کے جذبت کو بے حد سراہا جارہا ہے۔
دوسری جانب سلمان خان کی فاؤنڈیشن ’بینگ ہیومن‘ کی جانب سے کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ناشتے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے جسے ٹرکوں کے ذریعے مختلف مقامات پر فرنٹ لائن ورکرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔گزشتہ سال بھی کورونا کے دوران بالی وڈ اسٹار کی جانب سے ہزاروں افراد کی مدد کی گئی تھی جبکہ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے الگ سے کھانا اور دیگر سامان فراہم کیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں