بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے بعد بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار گرمیت چوہدری نے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر شعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد مہلک وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔مسلسل کئی روز سے بھارت میں 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔
اب ان مشکلات میں بھارتی ٹی وی کے اداکار گرمیت چوہدری بھی سامنے آئے ہیں اور کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔گرمیت چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پٹنا اور لکھنؤ میں عام لوگوں کیلئے الٹرا ماڈرن 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کے شہروں کے بعد دیگر میں اسپتال قائم کروں گا جبکہ اسپتال سے متعلق مزید معلومات جلد ہی بتاؤں گا۔
