36

حمزہ شہباز نے اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نيپال، بھارت، بنگلا ديش، یواے ای اوربرطانيہ ميں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کيا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث جنوبی ايشيا سميت دنيا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہيں، ايسے ميں او اوراے لیول کے امتحانات لينازيادتی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگين اثرات پڑے ہيں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے ميں پاليسی سازی کرکے رعايت کااعلان کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں