31

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کے پی کے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایک نجی ریسٹورینٹ میں حکومت کی پاپندی کے باجود افطار ڈنر میں شرکت کی۔وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔حکومت نے ریسٹورینٹس میں آؤٹ اور ان ڈور تقریب پر پاپندی عائد کررکھی ہے۔
ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہوٹل مینیجر اور مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔افطاری کے پروگرام کی تصاویروائرل ہونے کے بعد ریسٹورینٹ کو بھی سیل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں