36

پنجاب میں شوگر مافیاکیخلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

پنجاب میں شوگر مافیاکے خلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکرخدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر رضوان بطورممبر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹررضوان کو تبادلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا لیکن ابھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگرمافیا کے خلاف انکوائری کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں