109

’دل کہتا ہے معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے‘

وربخاری نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیہ پیغام لکھا۔ان کی پوسٹ میں مسجد نبویؐ میں بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ سنا ہے رحمت برسی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے۔
نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کرکے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ رحیم ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین، سرکار رحمت کیجیے، رحم کیجیے۔خیال رہے کہ اداکارہ اس سے قبل کورونا میں مبتلا بھارتیوں کو بھی علاج کے طور پر سورۃ رحمٰن سننے کا مشورہ دے چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں