ارسہ غزل نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی سے باخبر کیا۔
https://www.instagram.com/p/COH0oMEjbQo/?utm_source=ig_embed
تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘
ارسہ غزل نے اپنی پوسٹ میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کوبھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔