103

شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں