38

فلک کو شادی کے لیے انکار کردیا تھا: سارہ خان

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی شادی مکمل طورپر ارینج میرج تھی اور فلک شبیر سے ان کی شادی بالکل اس طرح ہوئی جیسے پاکستانی گھرانوں میں شادیاں کی جاتی ہیں۔سارہ خان نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے فلک سے زیادہ ملی بھی نہیں تھیں، شادی سے پہلے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جہاں فلک نے انہیں پروپوز کیا لیکن فلک کو شادی سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے فلک کے لیے اپنے والد سے بات کی اور پھر جو کچھ ہوا والد نے خود کیا کیوں کہ والدین ہم سے بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فلک کے ساتھ بہت خوش ہیں اور جس دن انہیں فلک پھول نہ دیں تو لگتا ہے دن نامکمل ہے۔خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس عالمی وبا کے دوران سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں