151

بھارتی جوڑے نے عروسی لباس کی جگہ کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہن کر شادی کرلی

پہلے پہل جہاں عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لوگوں کو ماسک پہننے پر مجبور کیا وہیں اب اس وبا نے دلہن اور دولہا کو شادی کے لباس پہننے کی جگہ حفاظتی کٹ پہننے پر مجبور کردیا ہے۔ان دنوں سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر رتلام میں ہونے والی ایک انوکھی شادی کے چرچے ہیں کیونکہ اس شادی میں دولہا اور دلہن نے کورونا سے بچنے کے لیے عروسی لباس کے برعکس پی پی ای کٹ پہن کر شادی کی رسومات ادا کیں۔بھارتی شہری انجینئر آکاش ورما کی شادی سنجنا ورما سے 26 اپریل کو طے پائی لیکن اس شادی کو جس چیز نے منفرد بنایا وہ 19 اپریل کو آکاش ورما کی سامنے آنے والی کوروناٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تھی۔
شہری انتظامیہ کو بتایا گیا تھا کہ کورونا مثبت لڑکے کی شادی ہو رہی ہے جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے پر اعتراض کیا، اس کے بعد اہل خانہ کے عمائدین نے حکام سے التجا کی کہ وہ شادی کو نہ رکوائیں۔بعد ازاں عمائدین نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کی اور یہ شادی پی پی ای کٹ میں کروائی گئی۔شادی کے بعد دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مقصد بزرگوں کی خواہشات کو پورا کرنا اور حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں