34

’کپل شرما شو‘ کے دو کرداروں نے شادی کرلی، تصویر وائرل

بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سگندھا مشرا اور ڈاکٹر سنکیت بھوسلے نے شادی کرلی۔

کامیڈین و اداکارہ سگندھا مشرا دی کپل شرما شو کے پہلے سیزن میں نظر آئی تھیں اور انہوں نے ٹیچر سمیت مختلف کردار کیے جبکہ سنکیت بھوسلے بھی شو کی چند اقساط میں سنجے دت سمیت دیگر اداکاروں کی نقل کرتے نظر آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دونوں اداکاروں کی شادی میں کورونا ایس اوپیز پر بھی عمل کیا گیا اور تقریب میں شرکت سے قبل مہمانوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

خیال رہے کہ سنکیت بھوسلے پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بھی ہیں۔

دوسری جانب دونوں اداکاروں کی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورکئی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں