پنجاب پبلک سروس کمیشن کےامتحان میں لاہور کی معروف دینی درس گاہ جامعہ اشرفیہ کے علماء نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ترجمان جامعہ اشرفیہ کےمطابق جامعہ کےسابق طالب علم اور موجودہ مدرس مفتی
ماہرجمیل نےعربی لیکچرارکے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ سابق طالب علم مولانا ارشد خان عربی لیکچرار کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ترجمان کے مطابق مہتمم جامعہ اشرفیہ نےکامیابی حاصل کرنےوالےعلماء کو انعامات سے نوازا ہے۔
