115

پریانکا نے خود مجھ سے کہا کہ ان کی والدہ میری مداح ہیں: شہریار منور

شہریار منور حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران انٹرویو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنا تجربہ مداحوں سے شیئر کیا۔اداکار نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب میں ماڈلز پر بلون (blown) بھی مارا کرتا تھا اور میں نے بلون سے لے کر اشتہار ڈائریکٹ کرنے پر تمام کام کیا۔شہریار نے پریانکا کے ساتھ ایک اشتہار میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کا ایک اشتہار تھا جس کے لیے میں نے پریانکا کو بلون مارا۔اداکار نے بتایا کہ بلون کے دوران پریانکا نے میرانام لے کر مجھے مخاطب کیا جس نے لمحے بھر کے لیے مجھے ساکت کردیا اور میں وہیں دل پکڑ کر لیٹ گیا کہ پریانکا کو میرا نام پتا ہے، اس کے بعد بالی وڈ اداکارہ نے مجھے کہا کہ میری والدہ آپ کی فین ہیں اور وہ اس وقت میری وینیٹی میں موجود ہیں کیا آپ ہمیں جوائن کریں گے۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے پریانکا اور ان کی والدہ سے ملاقات کی جو بہت اچھی رہی، ان کی والدہ نے میرے ساتھ تصاویر بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب بھارتی چینلز پر پاکستانی ڈرامے نشر کیاجارہے تھے اور پریانکا کی والدہ میرے ایک ڈرامے کو دیکھ کر ہی میری مداح ہوئی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں اشتہار کی شوٹنگ کے دوان سیٹ پر پانی کی بوتلیں لاکر رکھتا تھا، جھاڑو مارتا تھا۔اداکارکا کہنا تھا کہ میں ماضی میں اداکارہ سونم کپور کو بھی بلون مار چکا ہوں جب کہ انیل کپور نے خود مجھے ایک بالی وڈ فلم کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کردیا کیوں کہ فلم کا کردارکافی بولڈ تھا لہٰذا میں نہیں کرپاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں