29

سلمان خان پر فلمائے تامل فلم کے گانے کے ہندی ورژن نے ریکارڈز توڑ دیے

سلمان خان کی یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔ اب یہ فلم رواں سال عید پر 13 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ روز فلم کا گیت ’سیٹی مار‘ ریلیز کیا گیا جس نے 24 گھنٹوں میں ہی ریکارڈز بنالیے ہیں جبکہ اس گیت میں سلمان کے ساتھ ڈشا پٹانی نے پرفارم کیا ہے۔
اس گیت کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوٹیوب پر کم وقت میں 2 لاکھ سے زائد لائکس لینے کا بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔یہ گانا تامل فلم ’ڈی جے‘ میں الو ارجن اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کو کمپوز بھی دیوی سری پرساد نے کیا ہے، تامل گیت کو یوٹیوب پر 20 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں