118

سابق مس ورلڈ بھارت میں بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں شامل

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے سابق مس ورلڈ اور بھارتی ماڈل و اداکارہ منوشی چھلر کو بھارت میں بچوں کی قوت مدافعت بڑھانےکے لیے حفاظتی قطرے پلانے اور ٹیکے لگانے کی مہم کا سفیر منتخب کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑاکے17 سال بعد بھارت کے لیے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی منوشی چھلر اکشے کمار کی نئے آنے والی فلم ‘ پرتھوی راج’ میں ہیروئین کے کردار میں نظر آئیں گی۔منوشی بھارت میں صحت سے متعلق آگاہی کی مہمات میں پیش پیش رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں یونیسیف نے انہیں بھارت میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنےکے لیے منتخب کیا ہے۔منوشی چھلر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ویکسین نے ہی بچوں کو پولیو، خسرہ اور دیگر متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دی ہے، کورونا کے باعث ہمیں بچوں کے لیے ضروری دیگر ویکسین کو نہیں روکنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں