29

کورونا کی بدترین صوتحال، پریانکا کی امریکی صدر سے بھارت کی فوری مدد کی اپیل

کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر سے بھارت کی مدد کی اپیل کردی۔بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر حفاظی سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے۔ایسے میں اب امریکا میں موجود بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی خاموش نہیں رہ سکی ہیں اور انہوں نے امریکی صدر و دیگر سے بھارت کی مدد کرنے پر زور دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا، بھارت کورونا کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں امریکا نے 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے جس کی اتنی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایسٹرازینیکا کو دنیا بھر میں دینے پر شکر گزار ہوں لیکن بھارت اس وقت کورونا سے بری طرح متاثر ہے کیا اس وقت فوری طور پر ان کو ویکسین دی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں