113

بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فولوورز کی تعداد2 ملین ہوگئی ہے۔

بابر اعظم سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فولوورز رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم اب بابر اعظم نے یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے حال ہی میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں