33

ایک اور بھارتی اداکار کورونا میں مبتلا ہوگئے

اداکار الو ارجن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی ۔اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔الو ارجن نے اپنی ٹوئٹ میں ان سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد سے بھی اپنا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی۔الو ارجن نے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میری اپنے تمام خیر خواہوں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے لیے پریشان نہ ہوں، میں ٹھیک ہوں ۔
مزید برآں اداکار نے مداحوں کو گھر پر اور محفوظ رہنے کا مشورہ بھی دیا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں ان شخصیات میں بالی وڈ کے بڑے نام عامر خان، عالیہ بھٹ ، پریش راول بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں